ہفتہ 27 دسمبر 2025 - 14:33
شام میں مسجد پر خودکش حملہ؛ تکفیری ٹولے نے ذمہ داری قبول کر لی

حوزہ/ شام کے علوی اکثریتی علاقے حمص میں مسجد امام علی علیہ السلام پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری تکفیری ٹولہ سرایا انصار السنہ نے قبول کرلی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر حمص میں مسجد امام علی علیہ السّلام پر دھماکے کی ذمہ داری تکفیری ٹولے نے قبول کرلی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، خود کو سرایا انصار السنہ کہلوانے والے اس ٹولے نے حمص میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ گروہ شام میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں کے تسلسل پر زور دیتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سرایا انصار السنہ نے جون میں دمشق میں ایک چرچ پر بھی حملہ کیا تھا۔

واضح رہے شام کے نام نہاد امیر کی حکومت کے وزیر نے حمص میں اس دہشتگردانہ کاروائی کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا تھا۔

مقامی ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، وادی الذہب کے علوی اکثریتی علاقے میں واقع امام علی (ع) مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکہ مسجد کے اندر نصب بم کے ذریعے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی اقلیتوں کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاذقیہ اور السویداء صوبوں میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جون میں دمشق کے مار الیاس چرچ پر خودکش حملے میں 22 مسیحی جانبحق ہوئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha